(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے غزہ میں متعین ادارے کے نمائدے کو بیرن ملک سفر کرنے سے روکنے پر اسرائیل پر شدید تنقید کی گئی ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کررہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ میں متعین اپنے نمائدے لیث ابو زیاد کو اردن جاتے ہوئے گرفتار کرنےکے فیصلے کو انسانی حقوق کی سنگین پامالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کو مسلسل دبا رہا ہے۔
یمنسٹی کے بین الاقوامی سکریٹری جنرل کومی نائیڈو نے کہا کہ "اسرائیلی حکام کا دعوی ہے کہ ان کے پاس ابو زیاد کو سفر سے حفاظتی تحویل میں دے دیا گیا۔ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست ایک طے شدہ منصوبے کے تحت انسانی حقوق کے کارکنوں کو حراساں کررہاہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی پامالیوں پراسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ 1948ءکے بعد گھروں سے زبردستی نکالے گئے فلسطینیوں کی آبادکاری کے معاملے میں اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مظاہرہ کر رہا ہے۔