(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری نیتن یاھو کی شکست کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت اور اپنی خفت اور شکست پر پردہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے اپنے بیان میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کی شدید مذمت کی ہے ، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر تازہ بمباری کو صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی شکست کا رد عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے شہریوں پر جارحیت نام نہاد اعلان بالفور کے ذریعے برطانیہ اور مغربی نوآبادیاتی طاقتوں نے صہیونی یہودیوں کو فلسطین پر قبضہ کرنے، فلسطینی عوام پرظلم وستم کے جاری ظالمانہ عمل کا تسلسل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاھو غزہ کی پٹی کے خلاف جارحیت بڑھا کر اپنی خفت اور شکست پر پردہ ڈالنے اورشکست سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ جمعہ کی رات اسرائیلی فوج کی غزہ پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں 27 سالہ فلسطینی احمد محمد الشحری شہید اور متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔