(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ رات صیہونی جنگی جہازوں اور ٹینکوں نے غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں اور ٹینکوں نے گزشتہ رات غزہ کے سرحدی علاقے خان یونس ، الشجاعیہ اور دارلبلاح میں اسلامی مزاحتمی تحریک حماس کی چوکیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی سے قریبی صہیونی آبادکار بستی پر داغے جانے والے راکٹ کے جواب میں کیا تھا ، بیان میں مزید کہا گیا کہ حماس کی جانب سے کئے جانے والے حملے میں کسی اسرائیلی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔