(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے العیسویہ کے بازار میں سرچ آپریشن کے نام پر 10 فلسطینی تاجروں کو اغواء کرلیا جبکہ زبردستی بازار بھی بند کرادیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے العیسویہ کے بازار میں صیہونی فوج نے سرچ آپریشن شروع کیا اس دوران تاجروں کو ذدوکوب کرنے کے بعد 10 دکانداروں کو بغیر کسی جرم کے اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لئے گئے جبکہ سارا بازار زبردستی بند کرادیا ۔
صیہونی فوج نے فلسطینی تاجروں کی دوکانوں میں توڑپھوڑ کی جبکہ مزاحمت کرنے والوں کو تشددکا نشانہ بنایا ، مقامی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 24 گھنٹے گزرجانے کے باجود تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ فلسطینی تاجروں کو کس جرم میں اور کہاں لے جایا گیا ہے ۔