(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 18 سال سے کم عمر بچوں سمیت میں کم سے کم 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات رکھنے والے ادارے کے مطابق گزشتہ روز رات گئے صیہونی فوج نےجنین ، طولکرم ، اور العسویہ سمیت مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران 18سال سے کم عمر تین بچوں اور 10 مزدوروں سمیت کم سے کم 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
بیت المقدس سے 18 سال سے کم عمر 3 بچوں میں 14 سالہ عباد السامی 9 سالہ رفیق عوادع اور 16 سالہ شادی الوث سمیت 8 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیاجبکہ العیسویہ سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں انورسامی عبید، حامد شفیق عبید، محمود زمرد، محمود خالد محمود، اسماعیل سنقرط، مالک محمود الشیخ اور محمود دائود محمد شامل ہیں ، طولکرم شہر میں علار کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران قابض فوج نے 47 سالہ ایسر ممدوح شدید کو حراست میں لے لیا۔ جنین شہر سے حراست میں لیے گئے 10 سے زائد فلسطینی مزدوروں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔