(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینی کسانوں پر بلااشتعال فائرنگ سے دو کسان زخمی جبکہ املاک تباہ کردی ۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے جنوبی سرحدی علاقے خان یونس میں خزاعہ قصبے میں کسانوں پر اس وقت بلااشتعال فائرنگ کی جب وہ میں اپنے کھیتوں میں کام میں مصروف تھے ، صیہونی فوج کی فائرنگ سے 23 سالہ حسن اسحاق اور ابو داود زخمی ہوگئے جبکہ املاک تباہ ہوگئیں ۔تاہم ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاعات نہیں ہے۔
واضح رہے کہ تیرا سالوں سے اسرائیلی غیر قانونی محاصرے کا شکار فلسطینی شہر غزہ میں صیہونی فوج فلسطینی باشندوں کو اغواء کرلیتی ہے جبکہ سرحدی علاقے میں آئے روز فائرنگ سے شہریوں کو زخمی کرتی رہتی ہے ۔