(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی امداد کیلئے اردن میں ملائیشیاکا سفارتخانہ کھولا جائے گا۔
گزشتہ روز آزربائیجان کے دارالحکومت باکو میں غیر وابستہ تحریک (این اے ایم ) کے رکن ممالک کے رنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے ملائشیا کے 94 سالہ وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ قابض صیہونی ریاست کسی طور پر فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کی اجازت نہیں دے گی اس لئے ملائشیا نے مظلوم فلسطینیوں کی براہ راست امداد کیلئے اپنا سفارتخانہ اردن میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اعتراف کیا کہ اسرائیل فلسطین تک کسی بھی طرح کی امداد نہ پہنچنے کو یقینی بنائے گا تاہم ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور اپنے بھائیوں کو تہنا نہیں چھوڑیں گے۔
انھوں نے کہا کہ فلسطین پر صیہونی حکومت کا قبضہ ہے جو صدیوں سے آباد فلسطینیوں کی آبائی زمینوں پر غیر قانونی یہودی بستیاں تعمیر کررہی ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے فلسطینی کے خلاف اسرائیلی مظالم پر بین القوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے