(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے سمندر میں فلسطینی ماہی گیر لاپتہ ہوگیا ہے خیال کیا جارہا ہے کہ اس کو صیہونی حکام نے اغواء کرلیا ہے۔
غزہ میں فشرمین یونین کے سربراہ عیاش الضیاد کا کہنا ہے کہ علیٰ صبح سمندر میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اداکرنےوالے فلسطینی ماہی گیرحسن یوسف جو مغربی سمندر میں اسرائیلی نیوی کے حکام کے ساتھ رابطے میں تھا کہ اچانک لاپتہ ہوگیا ہے۔
عیاش الضیاد کاکہنا ہے کہ ماہی گیر کی تلاش شروع کی گئی ہے لیکن اس کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے خیال ہے کہ حسن یوسف کو صیہونی نیوی نے ہی اپنی حراست میں لیا ہے ۔
فشرمین یونین کے مطابق ، غزہ میں ماہی گیری کے شعبے سے لگ بھگ 4،000 افراد منسلک ہیں ، ماہی گیروں کے پاس تقریبا 1،000 کشتیاں ہیں جس سے 50،000 سے زیادہ افراد پر مشتمل گھرانے چلتے ہیں