(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)حماس کے اعلیٰ سطح کے وفد کا غزہ میں لاطینی (کیتھولک ) چرچ دی ہولی فیملی کا دورہ، کیتھولک کاہن گیبریل رومییلی کو فادر ماریو ڈی سلوا کے جانشین قرار پانے پر تنظیم کی جانب سے مبارکبا ددی گئی، حماس کے وفد نے فلسطینی مسلمانوں اور عیسائیوں کے مابین مضبوط تعلقات کو سراہا جو ایک ہی وطن فلسطین اور قومی مقاصد میں شریک حال ہیں۔
حماس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حماس کے اعلیٰ عہدیدار اور فلسطین انٹرنیشنل کونسل کے سربراہ باسم نعیم کی سربراہی میں حماس کا اعلیٰ سطح کے وفد نے غزہ میں لاطینی (کیتھولک ) چرچ دی ہولی فیملی کا دورہ کیا، وفد نے غزہ میں لاطینی چرچ آف ہولی فیملی کے سبکدوش ہونے والے پیریش پرائسٹ، اور چرچ کے کچھ عہدیداروں کی موجودگی میں ان کے جانشین فادر گیبرئیل رومییلی کا استقبال کرتے ہوئے فلسطین اور خاص طور پر غزہ میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مابین بقائے باہمی کی نوعیت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں عیسائی برادری کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے اپنی تحریک کی خواہش کو اجاگر کیا۔
باسم نعیم نے عیسائی برادری کو "فلسطینی عوام کا ایک اہم جزو” قرار دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ ان کی تحریک حماس کسی کو بھی فلسطین میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے مابین تعلقات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
انہوں نے تصدیق کی کہ غزہ میں وزارت داخلہ ہمیشہ شہریوں کے لئے بلا امتیاز تحفظ فراہم کرنے کی خواہشمند ہے، اس موقع پر سبکدوش ہونے والے کاہن ماریو ڈی سلوا نے اپنی طرف سے ، غزہ میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مابین گہرے تعلقات کی تعریف کی ، اور کہا کہ "عیسائی اور مسلمان فلسطین میں سیکڑوں سالوں سے ایک ہی خاندان کی حیثیت سے رہ رہے ہیں۔”انہوں نے عیسائی برادری سے رابطے میں رہنے اور ان تک پہنچنے کے خواہشمند ہونے کے لئے غزہ میں سکیورٹی حکام اور قیادت کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کے عیسائیوں کو ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔