(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابص صیہونی ریاست کے مظالم کے بعد اپنے ہی وطن میں بے گھرہونے والے ہزاروں فلسطینیوں نے برادر ممالک میں پناہ حاصل کی اور وہاں موجود پناہ گزین کیمپوں میں اپنی بقایا زندگیوں کو گزارنے کا تلخ فیصلہ کیا لیکن بدنصیب فلسیطنیوں کو وہاں بھی سکون میسر نہیں ہوا، شام میں جاری خانہ جنگی میں اب تک ساڑھے چار ہزار سے زائد فلسطینی پنا ہ گزین شہید ہوچکے ہیں۔
شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق سنہ 2011ء سے شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں 487 خواتین سمیت 4 ہزار سے زاید فلسطینی پناہ گزین بھی شہید ہوئے۔
شام فلسطین ایکشن گروپ کی رپورٹ کے مطابق شام میں 2011ء سے جاری خانہ جنگی کے دوران پناہ گزین کیمپوں میں 1987 فلسطینی شہید ہوئے۔ یہ اعدادو شمار 21 اکتوبر 2019ء تک کے ہیں۔سنہ 2018ء میں شام میں پناہ گزین کیمپوں میں مارے جانےوالے فلسطینیوکی تعداد 1953 تھی، ایک سال میں 24 فلسطینی پناہ گزین مزید شہید ہوئے۔
یرموک پناہ گزین کیمپ میں 1457 فلسطینی شہید ہوئے۔ اس کیمپ میں فلسطینیوں کی شہادتوں میں اضافے کی وجہ شامی فوج کی طرف سے کی گئی ناکہ بندی تھی۔اس کے علاوہ درعا میں 266، خان الشیخ میں 203، النیرب میں 181، الحسینیہ کیمپ میں 124 اور نامعلوم مقامات پر 188 فلسطینی شہید ہوئے۔