(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ روز بہادر فلسطینیوں نے صیہونی ریاست کی پابندی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا اور چالیس ہزار سے زائدفرزاندان اسلام نے قبلہ اول میں نماز جمعہ اداکی۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری کو مسجد اقصیٰ کے اطراف میں تعینات کیا گیا جس نے مقبوضہ بیت المقدس اور اطراف سے قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی کےلئے آنےوالے فلسطینوں کو مسجد اقصیٰ تک پہنچنے سے روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی تاہم فلسطینی مسلمانوں کی کثیر تعدادکو روکنے میں ناکام رہے اور چالیس ہزار فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی۔