(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں حق واپسی کی پرامن مارچ پر صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ اور شیلنگ سے خواتین بچوں اور امدادی کارکنان سمیت 69 فلسطینی زخمی اکثر کی حالت تشویشناک
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ تیرا سالوں سے صیہونی ریاست اسرائیل کے محاصرے کا شکار غزہ میں حق واپسی مارچ پر صیہونی فوج نے وحشیانہ فائرنگ کرتے ہوئے خواتین بچوں اور امدادی کارکنان سمیت 69 فلسطینیوں کو زخمی کردیا جن میں سے 26 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ پرامن حق واپسی مارچ تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے غزہ پٹی میں یوم الارض کی مناسبت سے شروع ہوا اور اب تک جاری ہے۔ تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے اب تک تین سو پچاس فلسطینی صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ میں شہید اور کم سے کم اکتیس ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی تیس مارچ انیس چھیہتر میں اپنی زمینوں پر صیہونی حکومت کے قبضے کی یاد میں یوم الارض مناتے ہیں اور ہر سال تیس مارچ کو مظاہرے کرتے ہیں۔صیہونی حکومت فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے اور ان پر یہودی کالونیاں تعمیر کر کے فلسطین کے جغرافیا کو تبدیل اور اس علاقے کو یہودی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے تاکہ فلسطینی علاقوں میں اپنا قبضہ مضبوط بنا سکے ۔