(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کا مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے العروب پناہ گزین کیمپ پر حملہ خواتین اور بچوں پر تشدد متعدد فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ۔
مقامی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق فلسطین پر قابض صیہونی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے العروب پنا ہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارکارروائی کی اس دوارن گھروں میں رویتی لوٹ مار اور ریائیشوں کوبلاجواز ذدوکوب کی،صیہونی فوجیوں نے چھاپے کے دوران گیارہ سالہ محمد عبدالرحیم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر بیت المقدس کے مختلف شہروں او ر قصبوں میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران چھاپہ مارکارروائیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اس دوران خواتین بچوں اور بزرگوں سمیت درجنوں فلسطینیوں کو گھروں سے اغواء جبکہ سیکڑوں کو انتظامی قید کی پالیسی کے تحت قید کیا جاچکا ہے