(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے کار سوار فلسطینی نوجوان پر اس وقت اچانک فائرنگ شروع کردی جب وہ چیک پوسٹ کے نذدیک سے گزر رہا تھا۔
مقامی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق اسرائیل فوج نے فلسطینی نوجوان پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب وہ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے علاقے العمر ی پنا ہ گزین کیمپ میں اسرائیلی چیک پوسٹ کے پاس سے گزر رہا تھا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے تیز رفتارگاڑی سے اسرائیلی فوج کی گاڑی پرحملہ کیا جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے حملہ آور فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ تاحال فلسطینی نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔
