(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی فوج نے جبراً سات فلسطینی باشندوں کو بیت المقدس سے بے دخل کرتے ہوئے ان کی مسجد اقصیٰ میں عبادت پر بابندی عائد کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین پر قابض صیہونی فوج نے القدس سے تعلق رکھنے والے 7 فلسطینی باشندوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردتے ہوئے 15 دن تک مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے منتهى أمارة، ونور محاميد، معاذ محمدي، محمد عزام، خليل أبو زين بن سعيد، طه شواهنة، اور محمد نزار حسن. کو قبلہ اول سے بے دخل کردیا۔
دوسری جانب قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر العیسویہ میں گھر گھر تلاشی کے نام پر لوٹ مار کرتے ہوئے دو فلسطینی نوجوانوں کوانتظامی قید کی پالیسی کے تحت گرفتارکرلیا ،مقامی فلسطینی ذرائع نے مطابق قابض فوج نے العیسویہ میں مسجد الاربعین کے قریب سے دو فلسطینیوں 17 سالہ نصراللہ محمود اور 23 سالہ محمد منیر درس کو حراست میں لے لیا۔