(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے اعلیٰ قیادت کے وفد کی مصر آمد ، خطے کی صورتحال سمیت مقبوضہ فلسطین میں تیزی سے بڑھتی ہوئی یہودی آبادکاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال۔
اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کےسیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کی قیادت میں جماعت کا اعلی اختیاراتی وفد مصر کے دورے پرقاہرہ پہنچا ہے جہاں وفد کے اراکین نے مصری اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ملاقاتوں میں فلسطین کی تازہ صورت حال سمیت مقبوضہ فلسطین میں تیزی سے بڑھتی ہوئی یہودی بستوں کی تعمیر پرمصری قیادت سے بات چیت کی ،فلسطینی دفد نے مصری حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ فلسطینی وفد کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسرائیل میں حالیہ ہونےوالے انتخابات اور خطے کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر نئی حکمت عملی کے تحت اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔