(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)تیونس کے نو منتخب صدر کاکہنا ہے کہ کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی بہت بڑی خیانت ہے، تیونس فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے ہرسطح پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
تیونس کے نومنتخب صدر”قیس سعید” نے فلسطین کے حوالے سے اپنے پالیسی بیان میں کہا ہے کہ تیونس قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کے دیرینہ مطالبات اور ان کے حقوق کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
قضیہ فلسطین تیونس کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہوگا اور ہم فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے ہرسطح پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں نو منتخب تیونسی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی بہت بڑی خیانت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے ان کا موقف ان کے حریف نبیل القروی کے موقف سے ہم آہنگ ہے۔خیال رہے کہ قیس سعید تین روز پیشتر تیونس میں دوسرے رائونڈ میں ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔