(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرئیل کے مظالم دنیا کے سامنے لانے والے ہرادارے ہر تنظیم اور ہر شخص کے خلاف اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں ، حالیہ فلسطینی خبروں کے ادارے مرکز فلسطین کے فیس بک پیج کو بھی صیہونی مظالم دنیا کے سامنے لانے کی پاداش میں بلاک کردیا گیا ۔
فیس بک نے انتظامیہ نے ‘مرکزاطلاعات فلسطین’ کی عربی ویب سائٹ کا صفحہ بھی بلاک کردیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک انتظامیہ کی طرف سے کسی پیشگی وارننگ کے بغیر ہی اس کا فین پیج بلاک کردیا حالانکہ اس کے فالورز کی تعداد 50 لاکھ سے زاید تھی۔ فیس بک کی طرف سے اس اقدام کا کوئی جواز نہیں بتایا تاہم یہ واضح ہے کہ مرکزاطلاعات فلسطین کے صفحے کی بندش کے پیچھے امریکا کی صہیونی اور یہودی لابی اور اسرائیلی ریاست ہے جو مسلسل اپنے حامی عالمی ابلاغی اداروں کو انتقامی کاررائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔