(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین پر قابض صیہونی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان غیر قانونی طورپر اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا جس پر فائرنگ کی گئی۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے طالکرم کے قصبے الغربیہ کے رہائشی 28 سالہ عبدالسلام خلیل کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس وہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دیوار علیحدگی کے پاس سے گزر رہا تھا مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی شخص نے دیوار کو عبور کرنے کی کوشش نہیں تھی ۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شخص نے غیر قانونی طور پر دیوار عبورکرکے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کی گئی ، زخمی شخص کو اسرائیل کے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔