(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) امریکی چرچ کونسل کے سینیر حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے گرجا گھروں اور دیگر املاک پر اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائج پر تنبیہ کی ہے۔
امریکی چرچ کونسل کے سینئر حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائی عبادت گاہوں اور ان سے ملحقہ اراضی اور دیگراملاک پرصیہونی فوج اور یہودی آبادکاروں کے قبضے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو ایک خط لکھا ہے جس میں عیسائی عبادت گاہوں پر قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرجا گھروں کی املاک پر قبضہ ناقابل قبول ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ تاریخی شہر الخلیل میں بھی عیسائی برادری کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے اور املاک پر قبضے پر سخت الفاظ میں وارننگ دی گئی ہے۔
گرجا گھروں کے سربراہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس اسرائیلی اقدامات سے نہ صرف القدس کے عیسائیوں کو تشویش لاحق ہے بلکہ عالمی عیسائی برادری کے لیے بھی یہ امر سخت تشویش کا باعث ہے۔ اسرائیلی قبضے کی پالیسی سے مشرقی بیت المقدس میں عیسائی مقدس مقامات شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔