(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین پر قابض اسرائیلی ریاست کی درندگی دنیا کو دیکھانے اور فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے غیر انسانی سلوک کے خلاف سرگرم عمل غیر سرکاری تنظیم یورپی اینشی ایٹو کی جانب سے صیہونی زندانوں میں قید فلسطینیوں پر کئے جانے والے ظلم پر مبنی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
ہفتے کے روز یوروپی انیشی ایٹو کی جانب سے ڈنمارک کے شہر اڈنسی میں ایک تصویر نمائش کا انعقاد کیا جس میں صہیونی ریاست کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے مصائب کے پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔اس سرگرمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شادی لبد نے بتایا کہ اس نمائش کا جو شہر میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے لگائی گئی کا مقصد یورپی عوام کو فلسیطنی قیدیوں کی تکالیف اور ان کے ساتھ ہونے والے مصائب سے آگاہ کرنا ہے کیونکہ اسرائیلی ریاست فلسطینی قیدیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام فلسطینی قیدیوں کے خلاف قابض ریاست کے حربوں کو بے نقاب کرنا، میڈیا ، انسانی اور قانونی حلقوں کو قیدیوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مرکزی ریلوے اسٹیشن کے سامنے ایک پرہجوم جگہ پر نمائش کو وزٹ کرنے کے لیے ہزاروں افراد آ رہے ہیں۔