(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کی واحد بین القوامی گزرگاہ رفاح کوشہریوں کیلئے آسان گزر گاہ بنانے کیلئے حماس کے وفد کی ڈاکٹر باسم نعیم کی سربراہی میں مصری حکام کے وفد سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مصری حکام کے 4رکنی وفد نے غزہ میں بین القوامی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر باسم نعیم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں غزہ کی واحد بین القوامی گزرگاہ رفاح بارڈر کو شہریوں کیلئے کھولنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
باسم نعیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ تیرا سالوں کی اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ، ہزاروں مریض ہیں جن کو فوری طور پر دیگر ممالک میں علاج کی ضرورت ہے جبکہ اسرائیلی ناکہ بندی سے ادویات کی قلت بھی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔
مصری وفد کے سربراہ ڈاکٹر احمد ابوزید نے کہا کہ مصر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعات کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کررہا ہے جبکہ غزہ کے شہریوں کیلئے واحد گزشر گاہ رفاح میں آمدو رفت کے طریقہ کار کو بھی سہل اور آسان کرنے کیلئے کام کررہاہے ۔