(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے سراغ رساں خونخوار کتوں کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے اسپتال پر دھاوا بولا جس کے باعث مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کے آگسٹا وکٹوریہ اسپتال پر دھاوا بولا ، صیہونی فوج نے دعویٰ کیا کہ اسپتال میں ٖفلسطینی حریت پسندوں نے اسلحہ چھپایا ہے جس کی تلاش کیلئے چھاپہ مارا گیا ۔
صیہونی فوج نے پورے اسپتال کی تلاشی لی یہاں تک کے اسپتال کے کینسروارڈ کو بھی نہیں چھوڑا اور مریضوں کو ان کے کمروں سے باہر نکال دیا ۔
فلسطینی وزیر صحت ، ڈاکٹر مائی الکیلیٰ نے صیہونی فوج کے اس غیر قانونی غیر انسانی چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ اسرائیلی مجرمانہ اقدام ہے ، انھوں نے کہا کہ صیہونی ریاست کی جانب سے مریضوں کے ساتھ کیا جانے والا سلوک اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ لو فلسطینیوں کو ہر طرح کی تکلیف پہنچانا چاہتے ہیں ۔نہوں نے مزید کہا کہ "مقبوضہ بیت المقدس کے اسپتالوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے”۔انھوں نے صیہونی ریاست کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی سلوک کا نتیجہ ہے کہ فلسطین کا ہر بچہ ان کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کے لئیے تیار رہتا ہے ۔