• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

اسرائیل کا "بی ڈی ایس” تحریک کے شریک بانی کی  شہریت ختم کرنے کا فیصلہ

پیر 07-10-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل کا "بی ڈی ایس” تحریک کے شریک بانی کی  شہریت ختم کرنے کا فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیرداخلہ أريی مخلوف درعی  نے امیگریشن حکام کو اسرائیل کے خلاف منظم تحریک (بی ڈی ایس ) کے شریک بانی عمر برغوثی  کی شہریت منسوخ کرنےکے احکامات دیئے ہیں ۔‎

اسرائیل کے وزیرداخلہ أريی مخلوف درعی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  اسرائیل کے بائیکاٹ کی بین القوامی مہم (بی ڈی ایس ) کے شریک بانی عمر برغوثی کے حوالے سے لکھا ہے کہ  میں نے آج امیگریشن حکام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اسرائیلی ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے عمر برغونی کی اسرائیلی شہریت کو منسوخ کرنے کیلئے  تیاری کریں۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا شخص جو ریاست اسرائیل کو نا قابل تلافی نقصان پہنچارہا ہے اس کوحق نہیں ہے کہ وہ اسرائیلی شہریت سے لطف اندوز بھی ہو اس لئے یہ ضروری ہے کہ عمر برغوثی کی اسرائیلی شہریت منسوخ ہونا چاہئے۔

הוריתי הערב לרשות האוכלוסין וההגירה , להכין לי חוות דעת לביטול התושבות בישראל של עומאר ברגותי, מייסד תנועת החרם על ישראל. מדובר באיש שפועל כדי לפגוע במדינה, להוציא את דיבתה רעה, ולכן אסור לו ליהנות מהזכות להיות תושב ישראל

— אריה מכלוף דרעי (@ariyederi) October 6, 2019

 

عمر برغوثی قطری نژاد فلسطینی ہیں جو مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی اور تل ابیب یونیورسٹی سے اخلاقیات میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہیں ۔

قابض ریاست اسرائیل عمر برغوثی   کے سیاسی جدوجہد خلاف برسرپیکار ہے  اور 2017 میں اسرائیلی حکام نے اسے ٹیکس چوری کے شبے میں گرفتار بھی کیا تھا تاہم بے گنا ہ ثابت ہونے پر رہا کردیا گیا تھا ۔

فلسطینی حقوق کیلئے کام کرنے والے ڈاکٹر عمر  برغوثی کو اپریل میں امریکی حکام کی جانب سے ویزا دینے سے بھی انکار کردیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ماہ لیبر پارٹی کے کنونشن میں شرکت کے لئے برطانیہ کی جانب سے ویزا دینے سے بھی انکار کردیا گیا تھا ، امریکہ اور برطانیہ میں ڈاکٹر عمر برغوثی کو ویزا کے اجراسے انکار کو اسرائیل کی اسٹریٹجک امور کی وزارت کے چیف ایگزیکٹو نے "کامیابی” قرار دیا تھا۔

Tags: بی ڈی ایستل ابیب یونیورسٹیعمر بارگھوتیوزیرداخلہ أريی مخلوف درعی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.