(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی فوج غیر انسانی اقدامات اور ظلم و ستم کے باوجود فلسطینی حریت پسندوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام ہے، فلسطینی حریت پسندوں نے گزشتہ ایک ماہ میں اپنی سرزمین پر قابض صیہونی فوجیوں پر 500 سے زائد چھوٹے بڑے مزاحمتی کامیاب حملے کئے ہیں ۔
مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ستمبر میں مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی ریاست کے خلاف فلسطینیوں نے 517 مزاحمتی کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں 18 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مزاحمت کی سب سے نمایاں کارروائی میں چاقو کے وار کی کوشش تھیں، چاقو کے وار کی چار کارروائیاں کی گئیں جن نتیجے میں 5 فوجی اور قابض آباد کار زخمی ہوئے۔ فلسطینیوں نے یہودی آباد کاروں اور قابض فوج کے کیمپوں پر بارودی موادی بھی پھینکے جس کے نتیجے میں متعدد کیمپوں کو نقصان پہنچا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کی 35 آپریشنل کارروائیوں کے دوران مزاحمت کی گئی جس میں فوجی گاڑیوں اور قابض فوج کے مراکز پر پیٹرول بموں اور دیگر آلات سے حملہ کیا گیا۔
مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 404 مقامات پر قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم ہوا۔جھڑپوں اور پتھر پھینکنے کے مجموعی طور پر 78 فیصد واقعات رونما ہوئے۔ جبکہ دھماکا خیز مواد سے حملے، کو گولی مارتے، چھرا گھونپتے ، اور دیگر ہتھیاروں سے حملوں کے 10فی صد واقعات کا اندراج کیا گیا۔