• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کی”حق واپسی مارچ” پر فائرنگ ،1فلسطینی شہید 40 سےزخمی

ہفتہ 05-10-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صیہونی فوج کی”حق واپسی مارچ” پر فائرنگ ،1فلسطینی شہید 40 سےزخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  قابض صیہونی  ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف اور "یوم ارض” کی مناسبت سے 30مارچ 2018 سے فلسطین میں ہر جمعہ  کو "حق واپسی مارچ ” کے پر امن مظاہرے کئے جاتے ہیں۔

گزشتہ روز جمہ کو صیہونی ریاست کے ارض فلسطین پر قبضے کے خلاف  ہونے والی "قومی آشتی ہماری قوم کا انتخاب کے عنوان سے غزہ پٹی میں 77ویں حق واپسی مارچ کی گئی، صیہونی فوج کی  جانب سے غزہ کے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی  گئی جس کے  نتیجے میں مظاہرے میں  شریک ایک فلسطینی شہید اور  40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ، آنسوگیس اور زہریلی گیسوں کا استعمال کیا۔ غزہ  سمیت فلسطین کے  مختلف شہروں  میں 30مارچ 2018 سے یوم ارض کی مناسبت سے شروع ہونے والے پرامن "حق واپسی مارچ ”  میں اب تک تین سو تیس فلسطینی صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ میں شہید اور کم سے کم اکتیس ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

 فلسطینی تیس مارچ انیس سو چھہتر میں اپنی زمینوں پر صیہونی حکومت کے قبضے کی یاد میں یوم الارض مناتے ہیں اور ہر سال تیس مارچ کو مظاہرے کرتے ہیں۔

صیہونی حکومت فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے اور ان پر یہودی کالونیاں تعمیر کر کے فلسطین کے جغرافیا کو تبدیل اور اس علاقے کو یہودی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے  تاکہ فلسطینی علاقوں میں اپنا قبضہ مضبوط بنا سکے ۔

Tags: حق واپسی مارچصیہونی دہشتگردیغزہیوم ارض
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.