(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی فلسطینیوں کے ساتھ غیر انسانی مظالم جاری عالمی برادری افسوسناک خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ، صیہونی زندانوں میں سیکڑوں فلسطینی اسرائیلی مظالم اور غیرانسانی اقدامات کے خلاف احتجاجا بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
صیہونی زندان میں انتظامی قید کےخلاف احتجاج کرنے والے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے رہائشی فلسطینی قیدی طارق قعدان کی حالت دو ماہ سے مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے ۔ جنین میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطابکرتے ہوئے فلسطینی قیدی طارق قعدان کی بہن نے صیہونی زندان میں قید طارق قعدان کی انتہائی مخددوش حالت کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض ریاستی دہشتگردی اور انتظامی قید کے خلاف گزشتہ 64 روز سے مسلسل جاری رہنے والی بھوک ہڑتال کے باعث طارق قعدان کی حالت اسقدر مخدوش ہوگئی ہے کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے بھی نہیں ہوپارہے ہیں۔
ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ ن کے بھائی نے نقل وحرکت تک بند کر دی ہےوہ بہت تکلیف میں ہیں، مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث نقاہت کی وجہ سے وہ حرکت تک نہیں کرسکتے، انہوں نے جیل میں کھڑے ہونے کی کوشش کی مگر کم زوری کی وجہ سے وہ گر گئے جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔
انھوں نے بھائی کی انتہائی مخدوش حالت پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود صہیونی حکام نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ جاری رکھا ہوا ہے۔ صہیونی پولیس نے طارق قعدان کے ساتھ مسلسل لاپرواہی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔