(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پرقابض صیہونی ریاست اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی اور صیہونی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں پر بدترین تشدد کے خلاف نکالی جانی والی احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج کا بدترین تشدد، آنسوگیس کے شیل ربڑ کی گولیوں اور لاٹھی چارج سے خواتین سمیت متعدد فلسطینی زخمی ، کئی کی حالت تشویشناک ۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں سول سوسائٹی کے کارکنوں اور عوام کی جانب سے صہیونی جیل میں فلسطینی رہ نما سامر العرابید کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی کے شرکاء پر صیہونی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی اور لہو لہان ہوگئے۔
سیکڑوں افراد پر مشتمل احتجاجی ریلی کے شرکاء نے صیہونی زندان میں قید اور بدترین تشدد کا شکار العرابید کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر قابض فوج نے العرابید کی حمایت میں ریلی نکالنے والے کارکنوں پر ربڑکی گولیاں چلائیں ، آنسو گیس کے شیل فائر کئے سڑکوں پر گھیسٹا اور انہیں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی افراد لہولہان ہوگئے جبکہ دم گھٹنے سے کئی بے حوش ہوگئے ۔
قابض فوج نے مظاہرے میں شرکت کرنے والی خواتین پر بھی تشدد کیا اور انہیں گھسیٹ کر فوجی گاڑیوں میں ڈالا گیا جس کے بعد انہیں حراست مرکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ سامر العرابید پر تشدد کے خلاف نکالی جانے والی ریلی پرقابض فوجیوں نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی پاپولر فرنٹ کے رہ نما سار العرابید کو حراست میں لینے کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ ہوش کھو بیٹھا تھا۔