(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امیر قطر "شیخ تمیم بن حماد آل ثانی” نے کہا ہے کہ قطر فلسطینی عوام کی حمایت کرتا رہے گا اور فلسطینیوں کیلئے امن کے حصول میں کی جانے والی کسی بھی کوشش کا ہر سطح پر ساتھ دے گا۔
گزشتہ روز”اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی” کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے "امیرقطر” کا کہنا تھاکہ "قطر” امن کے حصول کیلئے کی جانے والی کسی بھی کوشش کی حمایت جاری رکھتے ہوئے فلسطینی عوام کو سیاسی اور انسانی مدد فراہم کرتا رہے گا۔
انھوں نے فلسطینی کی قانونی حیثیت کے احترام کو قائم رکھنے میں بین القوامی اداروں کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کی جانب سے فلسطینی علاقوں سمیت دیگر عرب ممالک کے علاقوں پرقبضہ، فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر، فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری "مقبوضہ شام” کی "گولان کی چوٹیوں” پر قبضے سمیت تیرا سالوں سے "غزہ” کی ناکہ بندی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ طاقت کے منطق کو مسلط کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر قبضہ کرنے والی طاقت کے اسی منطق کی بھی تردید ہے انھوں نے کہا کہ خطے میں دیرپاامن کیلئے ضروری ہے کہ غضب شدہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینی عوام کے حقوق کی ضمانت دی جائے اور 1967 کی فلسطینی ریاست کے قیام اور تمام عرب ممالک سے اسرائیل کے قبضے کو ختم کرایا جائے۔