(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دہشتگردیہودی آبادکاروں کا پولیس اور فوج کے حفاظتی حصار میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اور چیئر مین اسرائیلی ڈیفنس کمیٹی کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر اشتعال انگیز دھاوا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطینی پر قابض صیہونی دہشتگر د آبادکاروں کا اسرائیلی خفیہ ایجنسی "شاباک” کے سابق ڈائریکٹر اور سابق وزیربرائے داخلی سیکیورٹی اموراور حالیہ "چیئرمین اسرائیلی ڈیفنس کمیٹی” "آفی ديختر”کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوابولا اور اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے بازی کی ۔
حالیہ دنوں میں یہودی دہشتگردآبادکاروں کے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی شدت پسند آبادکاروں کی جانب سے تقریبا روزانہ کی نبیاد پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی جارہی ہے