(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی پولیس نے "مقبوضہ بیت المقدس” کی دو معلمات کو تفتیش کے لئے حراستی مرکز میں پیش ہونے کے احکامات دیئے ہیں۔
مقامی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے مرکزی دروازے پر فلسطینی معلمات "ھنادی حلوانی” اور "خدیجہ خویص” کو کو روک کر انہیں تفتیش کیلئے "مقبوضہ بیت المقدس” میں قائم صیہونی انٹلی جنس کے حراستی مرکز میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب صیہونی حکام کی جانب سے اساتذہ اور معلمات کو حراستی مرکز میں تفتیش کیلئے پیش ہونے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں اس سے قبل فلسطین پر قابض صیہونی فورسز نے بیت المقدس کے شہر”رام اللہ” کی "بیرزیت یونیورسٹی” کی میڈیا سائنس کی پروفیسر "وداد البرغوثی "کو گزشتہ ماہ اگست میں اس وقت حراست میں لیا جب وہ یونیورسٹی میں اپنے لیکچر میں مصروف تھیں۔
میڈیا سائنس کی پروفیسر کو حراست میں لیےجانے کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں تھی تاہم صیہونی حکام نے ان کی حراست میں ستمبر کی 9 تاریخ تک کی توسیع کی ہے جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو حراست کی مدت میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔