(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست "اسرائیل” کی جانب سے "غزہ” پر مسلط تیرا سالہ غیرقانونی محاصرے کے خلاف برسرپیکار "پاپولر کمیٹی” کے سربراہ جمال الخدری نے اقوام متحدہ کے نمائدہ خصوصی برائے فلسطین "نکولے مالدینوو” سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی محاصرے کا شکار "غزہ” کیلئے ہنگامی بنیادوں پر طبی امدادی کارکنان پرمشتمل وفد بھیجنے کے اقدامات کرے۔
گزشتہ روزاپنے جاری بیان میں "جمال الخدری” نے اقوام متحدہ کے نمائدہ خصوصی "نکول مالدینوو” کومخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ "غزہ” میں صحت کے شعبے کی مخدوش صورتحال فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی متقاضی ہے۔
انھوں نے "غزہ” کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر "اقوام متحدہ” اوردیگر انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی بین القوامی تنظیموں سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جان بجانے والی اور ابتدائی طبی امداد کی ادویات 60 فیصد سے بھی زیادہ کمی ہے جس کے باعث غزہ کے اسپتالوں میں تشویشناک صورتحال ہے ۔