(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) علی الصبح "غزہ” میں صیہونی فوج نے فلسطینی کسانوں پر اس وقت بلا اشتعال فائرنگ کی جب وہ اپنے کھیتوں میں کام میں مصروف تھے ۔
مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزعلی الصبح صیہونی فوج نے اسرائیلی سرحد پر”غزہ” کے مشرقی علاقے "خان یونس” میں فلسطینی کسانوں پراس وقت بلا اشتعال فائرنگ کی جب وہ اپنے کھیتوں میں کام میں مصروف تھے تاہم اسرائیلی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں دوسری جانب صیہونی نیوی نے بھی فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی تاہم وہاں بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔