(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی پولیس نے "مقبوضہ بیت المقدس” کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کردیں ۔
اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ "ناصریہ” کے شمال مغرب میں واقع "بسمہ” کے دو رہائشیوں کو جمعہ کی رات گولی مار کر ہلاک قتل کردیا گیا, اس واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا تھا، خیال کیا جاتا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ "واقعے کی چھان بین کررہے ہیں”۔
عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک نوجوان شادی کی تقریب میں گھسا اور مہمانوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ ایک اور واقعے میں شمالی اسرائیل کے عرب گاؤں "کفریاسوف” کے قریب جمعہ کے روز ایک 38 سالہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اس کے علاوہ جمعہ کے روز اسرائیلی پولیس نے اطلاع دی ہے کہ "کفریاسوف” سے 48 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع "مصمص” گاؤں میں ایک 30 سالہ شخص کی لاش ملی جسے اس کی کار میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے
دوسری طرف اسرائیل میں انتخابات میں حصہ لینے والے عرب اتحاد کے سربراہ "ایمن عودہ” نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹوئٹر” پر اپنےپیغام میں جرائم اور تشدد کے واقعات کی تحقیقات اور ان سے سختی سےنمٹنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔واضح رہے کہ عرب کی "مشترکہ اتحاد” نے اسرائیل کے عام انتخابات میں نسبتا بہتر نتائج حاصل کیے ہیں اور پارلیمنٹ میں تیسری بڑی پارٹی بن کر سامنے آیا ہے۔