(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی حکام نے دو ماہ کے اذیت ناک انتظارکےبعد دو فلسطینی شہداء کے جسد خانی ورثاء کے حوالے کردیے۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی حکام نے اگست میں چودہ سالہ "نسیم ابو رومی” کو مشرقی بیت المقدس میں ‘العیزریہ’ کے علاقے "ابو دیس” میں مسجد اقصیٰ کے باب السلسلہ کے قریب گولیاں مار کرشہید کیا تھا جبکہ 20 سالہ "عمریونس” کو اپریل میں مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر "قلقیلیہ” میں گولیاں مارکرشہید کیاتھا۔
فلسطینی سول امور کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید "عمریونس کو غرب اردن کے شمالی علاقے قلقیلیہ میں ‘الیاھو’ چوکی سے اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔فلسطینی ہلال احمر کے مطابق شہید "نسیم ابو رومی” کا جسد خاکی مشرقی بیت المقدس میں "ابو دیس” کے مقام معسکر "الجبل” سے اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔
عمر یونس کواسرائیلی فوج نے گولیاں مارکرزخمی کردیا تھا جس کے بعد اسے علاج کے لیے اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگیا ۔