(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی نیوی نے فلسطینی ماہی گیروں پر اس وقت براہ راست فائرنگ کردی جب وہ "غزہ” کےسمندرمیں مچھلی کے شکار میں مصروف تھے۔
"فلسطین فشرمین کمیٹی” کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج نےغزہ کے شمالی علاقے "بیت لاھیا” کے سمندر میں اسرائیل کی متعین کردہ حدود میں مچھلی کے شکارمیں مصروف ماہی گیروں پر براہ راست فائرنگ کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ 13 ستمبر 1993 میں اسرائیل اور "فلسطین لبریشن آرگنائزیشن” کے درمیان طے پائے جانے والے "اوسلو ” معاہدے کے تحت فلسطینی ماہی گیر سمندر میں 20 ناٹیکل مائل تک کے اندر مچھلی کے شکار مجاز تھے لیکن اسرائیل نے اپنے وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے فلسطینی ماہی گیروں کیلئے مچھلی کے شکار کے رقبے کو انتہائی کم کرکے چھ ناٹیکل مائل کردیا ہے۔