(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) روسی وزیرخارجہ سرگئی لارووف کا کہنا ہے کہ انکی خواہش ایسی اسرائیلی حکومت دیکھنے کی ہے جو مسئلہ فلسطین پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ریاستی حل کیلئے کوشش کرے ۔
گزشتہ روز ماسکو میں فلسطینی اور اسرائیلی حکام سے گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیرخارجہ سرگئی لارووف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دوریاستی حل بہت ضروری ہے ، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع ایک ٹائم بم جیسا ہے جو بہرحال ایک دن ضروری پھٹے گا اور اس کا نقصان بہت زیادہ ہوگا ۔
روس اسرائیل میں ایک ایسی اسرائیلی حکومت کو دیکھنا چاہتا ہے جو اسرائیل اورفلسطین تنازعہ کےحوالے سے "ذمہ دارانہ موقف” اپنائے، انھوں نے اسرائیلی اورفلسطینی رہنماؤں پر مسئلہ فسلطین کے دو ریاستی حل کی جانب قدم بڑھانے پر زوردیا ۔
روسی وزیرخارجہ نے فلسطینی اور اسرائیلی وفود کے نمائدوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان "تنازعات کا تسلسل نوجوان نسل میں نفرت کو فروغ دینے کےلئے انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے جو تباہ کن ہے۔
انھوں نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے اسرائیل کی جانب سے امن کی کوششیں متاثرکن نہیں ہیں۔