• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

صیہونی وزیراعظم نیتن یاھوکو انتخابات میں شکست

جمعہ 20-09-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی وزیراعظم نیتن یاھوکو  انتخابات میں شکست
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین پر قابض ریاست اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاھو نے  گزشتہ منگل کو ہونے والے اسرائیلی کنیسٹ کے انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت کو کنیسٹ کے انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی تو ہم دائیں بازو کی جماعتوں پرمشتمل حکومت نہیں بنا سکیں گے.

نئے اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہودائیں بازو کی جماعتوں پرمشتمل حکومت تشکیل دینے سے دست بردارہوگئے ہیں، انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں بتایا کہ میں نےکہا تھا کہ اگر ہماری جماعت کو کنیسٹ کے انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی تو ہم دائیں بازو کی جماعتوں پرمشتمل حکومت نہیں بنا سکیں گے۔نیتن یاھو نے کہا کہ دائیں بازو کی حکومت تشکیل دینے کے ناممکن ہونے کے ساتھ ، وہ تیسرے انتخابات کے انعقاد کو روکنے کے لیے قومی اتحاد اور  کثیر جماعتی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کے سیاسی حریف بینی گانٹزکی سیاسی جماعت ‘ بلیو۔ وائیٹ ‘ نئی حکومت کی تشکیل کی طرف بڑھ رہی ہے، توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ نیتن یاھو حکومت میں  شامل رہنے کیلئے اس کے ساتھ بھی اتحاد کرسکتے ہیں۔

منگل کے روز ہونے والے الیکشن کے اب تک کے نتائج کے مطابق  نیتن یاھو کی جماعت’لیکوڈ’ 31 اور بینی گانٹز کی جماعت 33 نشستوں پر کامیاب رہی ہے۔ کنیسیٹ انتخابات کے تناظر میں گننے والے ووٹ کے نتیجے میں بینی گانٹز کی سربراہی میں "بلیو وائٹ” اتحاد 33 سیٹوں پرکامیابی حاصل کرچکا ہے۔ اگرچہ نیتن یاھو اور گانٹز کی کامیابی کے گراف میں کوئی زیادہ فرق نہیں مگر اس بار نیتن یاھو کی جماعت سے اس کی حریف جماعت سبقت لے گئی ہے۔

Tags: "بینجمن نیتن یاھو"بینی گانٹزکنیسٹیاھو نے انتخابات میں شکست تسلیم کرلی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.