(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)امریکی تنظیم "پرگریسیوآرگنائزیشن” کی جانب سے ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی رائے دہندگان کی اکثریت "فلسطین” میں "اسرائیل” کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی بنا پراسرائیل کو فوجی امداد میں کمی کی حمایت کرتی ہے۔
سروے میں پوچھے گئے سوال کہ کیا وہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی بنیاد پر امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو غیر ملکی اور فوجی امداد کم کرنے کے کی حمایت یا مخالفت کرتے ہیں تو 45 فیصد رائے دہندگان نے امداد میں فوری کمی کی حمایت کی جبکہ 34 فیصد اس امداد میں کمی کی مخالفت کی۔ دریں اثنا، عام طور پر انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث حکومتوں کو دی جانے والی امداد کم کرنے کے لئے حمایت کرنے والوں کا تناسب 61 فیصد جب کے مخالفت کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امریکی سیاسی جاعت "ڈیموکریٹس” کے کے حامی افراد نے 11 فیصد کے مقابلے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ممالک کی فوجی امداد میں 64 فیصد تک کی کمی کی حمایت کی ہے،۔
واضح رہے کہ امریکا میں اسرائیل کو فوجی امداد کی مد میں دی جانے والی خطیررقم کے خلاف آئے روز احتجاجی مظاہرے کیئے جاتے ہیں، مظاہرین کا ماننا ہے کہ اسرائیل امریکی فوجی امداد سے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے جو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔