(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کے بدترین مظالم کے باوجود فلسطینی اپنے مقصد اور منزل کی طرف بڑھے رہے، اسرائیل کاظلم و ستم فلسطینیوں کو ان کے نظریے سے بھٹکا نہیں سکتا۔
مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے قائم کردہ عوامی کمیٹی کے چیئرمین حامد اغباریہ نے کہا ہے کہ قابض صیہونی ریاست فلسطین کی تاریخ، جغرافیا اور فلسطینی قوم کا تاریخی تشخص غرض ہراس شے کو چوری کر رہی ہے جس کی فلسطین کے ساتھ نسبت ہے ،اسرائیلی عدالتیں سیاسی ہوچکی ہیں اور ان سے انصاف کی کوئی امید اور توقع نہیں کی جاسکتی ۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج قانون اور تحفظ کے نام پر ہر ظلم کرکرہی ہے حتی کہ فلسطینیوں سے آزادی اظہاررائے بھی چھین لی گئی ہم کو صیہونی ریاست کے کسی فیصلے سے اختلاف رائے کی اجازت بھی حاصل نہیں ہےتاہم سرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف تشدد پر مبنی پالیسی فلسطینیوں کو اپنے حقوق، مطالبات، اسلامی مقدسات اور مقصد سے نہیں ہٹا سکتی، ہم اپنے مقصد اور منزل کی طرف بڑھے رہے ہیں، ہمارے مطالبات واضح اور اصراردو ٹوک ہے۔
حامد اغباریہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست چاہے جو بھی فیصلے کرلے وہ ہمیں ہمارے راستے، مقصد اور مشن سے دور نہیں کرسکتی ۔