(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندان میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی "سلطان خلف” کی اہلیہ نے اپنے شوہرکی صحت کی بدترین صورتحال پرسرکاری اور بین القوامی برادری سے فوری طورپر مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی زندان میں انتظامی قید کے تحت قید فلسطینی "سلطان خلف” کی اہلیہ "نبیلہ بشارت” نے فلسطینی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بین القوامی برادری اور سرکاری حکام سے صیہونی زندان میں انتظامی قید کی پالیسی کے خلاف گزشتہ دوماہ سے سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث اپنے شوہرکی صحت کی مخدوش صورت حال پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
انھوں نےبتایا کہ صیہونی حکام نے اپنے کے شوہر کی جائز مطالبات کو ماننے سے انکار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی قید کی مدت میں چار ماہ کی توسیع کردی ہے ۔
"سلطان خلف” کے والد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دوماہ سے بھوک ہڑتال پر ہونے کی وجہ سے میرے بیٹے کی حالت بہت خراب ہے ، میں نے اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ میرے بیٹے کی زندگی بچانےکیلئے اپنا کردار ادا کریں لیکن ابھی تک کسی بھی ادارے کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔
واضح رہے کہ سلطان خلف مقبوضہ بیت المقدس کے شہر "جنین "کا رہائشی اور ا یگری کلچر انجینئر ہے جس کو 8جولائی 2019 کو انتظامی قید کے تحت گرفتار کیا گیا تھا