(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج نے گھرگھر چھاپوں کے دوران مسجد پر حملہ کردیا، مزاحمت پر درجنوں فلسطینی زخمی متعدد کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کرلیا ۔
مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے "مقبوضہ بیت المقدس” کے علاقے "العیسویہ” میں گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اور روایتی لوٹ ماراور توڑپھوڑ کے ساتھ مکینوں کو ذدکوب کیا ، گھر گھر تلاشی کے بہا نے نماز عشاء کے دروان صیہونی فوج علاقائی مسجد میں داخل ہوگئی اور مسجد کے تقدس کو پامال کیا ، اسرائیلی فوج کے اس اشتعال انگیز اقدام پر مشتعل نوجوانوں نے فوج پر پتھراؤ کیا ۔
مظاہرین کو مشتعل کرنے کیلئے صیہونی فوج نے آنسو گیس اور فائرنگ کی جس کی زد میں آکر درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ، اسرائیلی فوج نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا