(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے ترجمان "ھازم قاسم” کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ محمود عباس صیہونی زندانوں میں زندگیاں گزارنے والے فلسطینی قیدیوں کے گھرانوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل مظالم کےخلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو قوم کے اصل مطالبات کی ترجمانی کرنی چاہیے۔ انہیں صہیونیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس فلسطینی اسیران کے اقارب کو بھی ملاقات کا وقت دیں گے اور غزہ میں اسیران کے اہل خانہ کی کفالت کے لیے دی جانے والی رقم بحال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مغوی اسرائیلی فوجیوں کے اہل خانہ کو اپنے وزیراعظم "بنجمن نیتن” یاھو پر دبائو ڈالنا چاہیے کیونکہ قیدیوں کے تبادلےمیں تعطل کے ذمہ دار نیتن یاھو ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی صدر عباس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کو دھمکی دی تھی کہ اگر "وادی اردن” کا الحاق غیر قانونی صیہونی ریاست کے ساتھ کیا تھا تو وہ جواب میں قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ ہونے والے معاہدوںکو ختم کردیں گے مگراس بیان کے دو روز بعد انہوں نے غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے مینگسٹو کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے اپنے ہی موقف سے انحراف کیا ہے۔