(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) آج صبح درجنوں صیہونی آباد کارشرپسندوں نے پولیس کی نگرانی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور اشتعال انگیز نعروں کے ساتھ مسجد کے تقدس کو پامال کیا۔
مقبوضہ فلسطین میں اوقاف اتھارٹی کے مطابق 150 سے زائد یہودی طلبہ اور مذہبی گروہوں کے افراد نے آج صبح صیہونی پولیس کی نگرانی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مسجد کے احاطے میں یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اس دوران یہودی شرپسند آباد کاروں کی جانب سے اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے بازی بھی گئی جبکہ مسجد کے تقدس کو ایک گھنٹے سے بھی زائد وقت تک پامال کیا جاتارہا۔
اوقاف اتھارٹی نےبتایا کہ یہودی انتہاپسندوں کی آمد کے موقع پر صیہونی پولیس نے مسجد اقصیٰ کا المغریبہ دروازہ جو یہودیوں کی آمدورفت کیلئے استعمال ہوتا ہے کھولنے کے ساتھ مسلمانوں کو مسجدسے بے دخل کردیا ۔
واضح رہے کہ یہودی انتہاپسندوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کی آڑ میں روزانہ کی بنیاد پر مسجد کی بے حرمتی کی جاتی ہے اس دوران اسلام مخالف نعرے بازی بھی کی جاتی ہے ۔