(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے گزشتہ روز "غزہ” کی سرحد سے دو نوجوانوں کو اسرائیل میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ 13 سالوں سے محاصرے کا شکار "غزہ” کی سرحد سے دو فلسطینی نوجوانوں کو اسرائیل میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
صیہونی فوج کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ کے سرحدی علاقے "خان یونس” سے دونوجوانوں نے اسرائیل کی سرحد عبور کرکے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر اسرائیلی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کوگرفتارکرلیا، ترجمان کے مطابق دونوں نوجوانوں کے قبضے سے چاقو اور سرحدی باڑ کاٹنے والے اوزار بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کاشہرگزشتہ تیرا سالوں سے اسرائیلی غیر قانونی ناکا بندی کا شکار ہے جس کے باعث غزہ میں اشیائے ضروریہ کے ساتھ ساتھ ادویات کی شدید قلت ہے جبکہ صیہونی فوج غزہ میں داخل ہوکر متعدد فلسطینیوں کو گرفتارکرچکی ہے اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ مذکورہ افراد اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیئے گئے ہیں