• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

وادی اردن سے متعلق نیتن یاہو کا بیان خطرناک پیشرفت ہے ،متحدہ عرب امارات

جمعرات 12-09-2019
in عالمی خبریں
0
وادی اردن سے متعلق نیتن یاہو کا بیان خطرناک پیشرفت ہے ،متحدہ عرب امارات
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے "غرب اردن” کے علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کے متنازع بیان کی کی سختی سے مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی وزیربرائے امور خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کہا کہ  اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے سترہ ستمبر کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ وادی اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان ایک خطرناک پیشرفت ہے جو تمام بین الاقوامی معاہدوں اور قراردادوں کی کھلی توہین اور انتخابات کا خوفناک حد تک ناجائز استعمال اور انتخابات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی بدترین شکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری عشروں سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ ایسے میں وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی مساعی کو تباہ کرنے کی منظم کوشش تصو کی جائے گی۔اماراتی وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز اعلان پرسعودی عرب کی طرف سے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلائے جانے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے انتخابی اعلان کا مقابلہ کرنا مسلمان ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہمیں اسرائیلی لیڈرشپ کو ایسے اقدامات سے روکنا ہوگا جو تنازع فلسطین کے حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرسکتا ہے۔اتوار کے روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جدہ میں وزرائے خارجہ کی سطح کا اجلاس طلب کیا ہے جو نیتن یاہو کے متنازع اعلان کے مضمرات پرغور کرے گا۔

Tags: بنجمن نیتن یاہوشیخ عبداللہ بن زاید النہیانغرب اردنمسئلہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.