• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نیتن یاہو کا بیان اشتعال انگیزہےخلیج تعاون تنظیم

بدھ 11-09-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
نیتن یاہو کا بیان اشتعال انگیزہےخلیج تعاون تنظیم
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے "وادی اردن” سے متعلق  بیان کی "خلیج تعاون کونسل” کے سیکریٹری جنرل "عبداللطیف الزیانی” نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو صیہونی ریاست میں ضم کرنے کے بیان کو”عبداللطیف الزیانی” نے  اشتعال انگیز اورجارحیت پر مبنی قرار دیا، انہوں نے باور کرایا کہ یہ اعلان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور سے متصادم ہے۔

الزیانی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن موقف اختیار کرے، "خلیج تعاون کونسل” کے سکریٹری جنرل نےعالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ اراضی میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کی مذمت کرے۔

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نےبھی اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کی ہے،  تنظیم نے سعودی عرب کی جانب سے ایک ہنگامی اجلاس کی دعوت کاخیر مقدم کیا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، مملکت نے اس معاملے کو زیرِ بحث لانے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا وزرائے خارجہ کی سطح پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ فوری طور پر متحرک ہونے کے لیے ایک منصوبہ وضع کیا جائے اور اس اعلان کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کے حوالے سے مواقف کا جائزہ لے کر مطلوبہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ 17 ستمبر کو پارلیمنٹ کے انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع وادی اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان کریں گے۔ نیتن یاہو نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ "ایک ہی جگہ ہے جہاں ہم انتخابات کے فوری بعد اسرائیلی خود مختاری کا اطلاق کر سکتے ہیں۔”

اس کے علاوہ نیتن یاہو نے یہ بھی باور کرایا کہ دوبارہ منتخب ہونے پر وہ مغربی کنارے میں واقع تمام اسرائیلی بستیوں کو ضم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی انتخابات کے بعد توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی فلسطینی تنازع کے حل کے لیے اپنے آئندہ منصوبے کا اعلان کر دیں گے۔

Tags: "خلیج تعاون کونسل"اسلامی تعاون تنظیماو آئی سیعبداللطیف الزیانی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.