• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی قوم امریکا کے منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کو دفن کردے گی،حماس

ہفتہ 07-09-2019
in حماس, فلسطین
0
فلسطینی قوم امریکا کے منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کو دفن کردے گی،حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم امریکا کے منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کو دفن کردے گی ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں جدوجہد آزادی کیلئے برسرپیکار تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکا کے مشرقی وسطیٰ کیلئے نمائندہ خصوصی جیسن گرین بیلٹ کے استعفیٰ پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی  قوم  امریکی نام نہاد امن منصوبہ  ‘صدی کی ڈیل’ کو روکنے اور اسے ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی جیسن گرین بیلٹ نے استعفیٰ دے دیاہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ  یہ منصوبہ فلسطینیوں کے عزم کے باعث مکمل ناکام ہوگیا ہے ۔ ہماری قوم  تیزی سے اس معاہدے کا سامنا کرنے کے لئے پرعزم ہے ہم اس نام نہاد منصوبے کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے ۔

جمعرات کی شام امریکی میڈیا نے انکشاف کیا کہ گرین بلٹ نے "صدی کی ڈیل ” کے نام سے مشہور امریکی امن منصوبے کے اعلان کے بعد استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ۔نیویارک ٹائمز نے تصدیق کی ہے کہ معاہدہ شائع ہونے کے بعد جیسن گرین بلٹ مستعفی ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ جیسن گرین بیلٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیریڈ کوشنر کے ساتھ مل کر سنہ 2017ء کو صدی کی ڈیل نامی منصوبے پر کام شروع کیا تھا۔”صدی کی ڈیل”، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ذریعہ تیار کردہ ایک امن منصوبہ ہے جسے کئی بار ملتوی کیا گیا۔ فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت اور مہاجرین کی واپسی کے حق سمیت "اسرائیل” کے ناجائز قبضے کی حمایت پر امریکی امن منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔

Tags: اسلامی تحریک مزاحمت 'حماسجیریڈ کوشنرجیسن گرین بیلٹصدی کی ڈیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.