• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قبلہ اول کی حفاظت کیلئے جان مال سمیت ہرقربانی کیلئے تیارہیں، حماس

جمعہ 06-09-2019
in حماس, فلسطین
0
قبلہ اول کی حفاظت کیلئے جان مال سمیت ہرقربانی کیلئے تیارہیں، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں یہودی دہشتگردوں کی طرف سے دھاوے بولنے کے دوران ان کی مکمل سرپرستی اور معاونت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیل کھلے عام مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی ریاستی سرپرستی کررہا ہے۔

حماس کے سیاسی شعبے کے سینیررکن حسام بدران نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیرگیلاد اردان کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازشوں کوآگے بڑھانے کی کوشش ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیےعوامی احتجاج، فلسطینیوں کی مزاحمتی اور فدائی کارروائیوں کوسمجھنے میں صہیونی ریاست کی قیادت مکمل طور پرناکام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کی طرف سے قبلہ اول کے دفاع کے لیے تحریک اس امر کا اظہار ہے کہ فلسطینی قوم قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور دفاع قبلہ اول کے لیے جان ومان سمیت ہرطرح کی قربانی دینے کے جذبے سے سرشار ہے۔

حسام بدران کا کہنا تھا کہ ہرسطح پرناکام اورنا مراد صہیونی لیڈراوراس کی انتہا پسند جماعتیں مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں مگر فلسطینی قوم دشمن کی ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دےگی۔

Tags: حسام بدرانحماسصہیونی لیڈرمسجد اقصیٰیہودی دہشتگرد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.