• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home صیہونیزم

رواں سال اگست میں مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے 2170واقعات پیش آئے

جمعرات 05-09-2019
in صیہونیزم, فلسطین
0
رواں سال اگست میں مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے 2170واقعات پیش آئے
54
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہودی آباد کاردہشتگردوں اور صیہونی  فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی  ایک نتظیم کی رپورٹ کے مطابق اگست 2019ء کے دوران اسرائیلی حکام کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے 2170 واقعات پیش آئے۔

یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی کئی انواع کی پامالیاں کی گئیں، جن میں ان میں فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کی مسماری ، سفری پابندیاں، املاک غصب کرنا، مقدس مقامات کی بے حرمتی ،  انتظامی قید کی پالیسی کے تحت فلسطینیوں کی بلا جواز گرفتاریاں  اور بیمارفلسطینیوں کو علاج کی اجازت نا دینا واقعات پیش آئے۔

حماس کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں القدس کے علاقے العیزریہ میں 16 سالہ فلسطینی بچے نسیم مکافح ابو رومی کو شہید کیا۔ اس کے علاوہ بیت لحم کے قریب 26 سالہ علاء الھریمی کی شہادت کا واقعہ پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق صہیونی پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری رہا۔

اگست کے دوران 21 بار قبلہ اول یہودی آباد کاروں نے دھاوے بولے اور 3410 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔گذشتہ ماہ یہودی شرسپندوں اور قابض فوج کے حملوں میں 99 فلسطینی زخمی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست کےدوران اسرائیلی فوج نے 375 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں بیت المقدس سے 104، رام اللہ سے 68 اور الخلیل سے 64 فلسطینی شہری حراست میں لیے گئے۔اگست کے دوران اسرائیلی فوج نے بیت المقدس اور مغربی کنارے میں 333 بار چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔

Tags: انسانی حقوق کی سنگین پامالیوںصیہونی فوج
Share54TweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.